مشرف پر غداری نہیں آئین کی خلاف ورزی کا مقدمہ چلائیں، اسفند یار

Asfandyar Wali

Asfandyar Wali

اسلام آ باد: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف غداری کا الزام نہیں لگنا چاہیے، پرویز مشرف پر غداری نہیں آئین کی خلاف ورزی کا مقدمہ چلایا جائے۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف کیخلاف 3 نومبر 2007 سے نہیں 12 اکتوبر 1999 سے مقدمہ چلنا چاہیے۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ وہ وزیرداخلہ کے اس دعوے کو نہیں مانتے کہ کچھ طالبان گروپوں سے مذاکرات جاری ہیں۔