مسعود احمد بھٹی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے: حاجی سیف اللہ طاہر
Posted on January 16, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی : مسعود احمد بھٹی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے: مسعود احمد بھٹی کا خلا صدیوں پورا نہیں ہو سکے گا، انتظامیہ کی طرف سے ملزمان کو تا حال گرفتار نہ کرنا انتہائی افسوس ناک عمل ہے۔ مسعود احمد بھٹی نے حلقہ پی پی 175 سمیت پنجاب بھر میں تحریک انصاف کو متعارف کروا اور حلقہ میں بھی بھر پور کردار ادا کیا۔
ان خیالات کا اظہار سنیئر نائب صدر قصور حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے مسعود احمد بھٹی کے قتل پر اپنی ایک مذمتی بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسعود احمد بھٹی ہماری درینہ ساتھی اور قریبی دوست تھے ان کی وفات نے ہمارے دلوں کو زخمی کر دیا ہے، اس دل دہلا دینے والے واقع نے ہر آنکھ اشکبار کر دیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com