سلمان خان کی ’’جے ہو‘‘ کو نمائش کا این او سی جاری

Salman Khan, Daisy Shah

Salman Khan, Daisy Shah

لاہور (جیوڈیسک) بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ’’جے ہو‘‘ کو کیبینٹ ڈویژن کی جانب سے ’این او سی‘ ملنے پر سینما گھروں کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ فلم میں سلمان خان کے علاوہ مرکزی کرداروں میں اداکارہ ڈیزی شاہ اور ثنا خان بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ فلم کی نمائش 24 جنوری کو سنسر سرٹیفیکٹ ملنے کے بعد کی جائے گی۔ فلم ’جے ہو‘ کو کیبینٹ ڈویژن کی طرف سے ’این او سی‘ ملنے پر سینما مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ اس وقت اگر امپورٹ قوانین کے تحت پاکستان میں لائی جانیوالی فلمیں نہ ہوں تو سینما گھروں سے وابستہ ہزاروں کارکن اور ان کی فیملیاں بھوکے مرجائینگے۔ ایسے میں نئی فلم کو ’این او سی‘ ملنا بہت خوش آئند ہے اوراس فیصلے پرکارکن بہت خوش ہیں۔