دھابے جی گھارو (جیوڈیسک) تاریخی مقام بھنبھورو کے قریب کھدائی کے دوران انتہائی قدیم دور کے مزید آثار دریافت ہوئے ہیں، ملکی و غیر ملکی ماہرین کا تحقیق کے لیے کھدائی جاری رکھنے کا فیصلہ، کھدائی کے دوران مٹی کے برتن، سکّے، انسانی ڈھانچے، موتی و دیگر نوادرات دریافت ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے تاریخی ورثے اور ٹھٹھہ کے تاریخی مقام بھنبھور کے قریب ملکی و غیرملکی آرکیا لاجسٹ نے کھدائی کے دوران مزید آثار دریافت کر لیے ہیں، چار قدیم تہذیبوں کی تاریخ رکھنے والے بھنبھورو کے قریب فرانس اور اٹلی سے آنے والی ماہرین کی ٹیم مس مونیکا اور نکیلو کی نگرانی میں گزشتہ ایک ہفتے سے مزید آثار کی تلاش کیلیے کھدائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔