اسلام آباد (جیوڈیسک) پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری کا کہنا ہے مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کا بنچ وفاق نے نہیں نواز شریف نے بنایا ہے۔ خصوصی عدالت کی تشکیل غیر آئینی ہے۔
اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں غداری کیس کی سماعت کے بعد مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری ایک صحافی کے سوال پر آپے سے باہر ہو گئے۔ صحافیوں کا۔ احمد رضا قصوری حسب روایت غصے میں لال پیلے ہو کر پھنکارنے لگے۔ ان کے چہرے پر ابھرنے والے اثرات شکست خوردگی کی علامت تھے۔
احمد رضا قصوری نے وزیر اعظم نوا زشریف سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سمیت خصوصی عدالت کی تشکیل پر بھی کڑی تنقید کی۔