گجرات کی خبریں 16/1/2013

جشن عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے شاندار انتظامات کیے

گجرات(جی پی آئی)جشن عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے شاندار انتظامات کیے ، جس پر ہم انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کیا ، انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ۖ کے مرکزی جلوس جو کہ آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت سے شروع ہوا کے موقع پر بھرپور حفاظتی انتظامات کیے گئے جس کیلئے ہم انتظامیہ خصوصاً ڈی پی او گجرات رائے اعجاز ، ڈی سی او آصف بلال لودھی ، ڈی ایس پی سٹی سید غلام مصطفی گیلانی و دیگر کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ، جلوس کا جگہ جگہ استقبال کیا گیا ، ٹی ایم اے گجرا ت نے بھی شاندار انتظامات کیے ، ہم تمام استقبال کرنے والوں کے شکر گزار ہیں اللہ تعالیٰ اس کی جزا دے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مشتاق حسین جعفری رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے
گجرات(جی پی آئی) صدر حسینیہ ٹرسٹ الطاف حسین جعفری کے چھوٹے بھائی ، جواد حسین جعفری کے چچا ، مشتاق حسین جعفری رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ، مرحوم کی نماز جنازہ 18جنوری بروز ہفتہ 11بجے قبرستان چاہ ترہنگ میں ہو گا ، دوست احباب سے شرکت کی استدعا کی جاتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) چوہدری ذکاء اشرف چیئرمین PCBبحالی کا فیصلہ آزاد عدلیہ کا منہ بولتا ثبوت ہے ، DCAگجرات کے صدر آصف امتیاز ، عشرت علی علوی سابق ممبر ایڈہاک کمیٹی سیالکوٹ ریجن ، سید نسیم عباس سیکرٹری DCAگجرات ، محمد ندیم فنانس سیکرٹری DCAگجرات ، ماجد ہمایوں سینئر نائب صدر ، آصف نواز نائب صدر ، خالد محمود بٹ ، شاہد بٹ اور دیگر عہدیداران DCAگجرات نے چوہدری ذکاء اشرف چیئرمین PCBکی بحالی کا مشترکہ بیان میں عدلیہ کے فیصلہ پر خراج تحسین پیش کیا ، چیئرمین PCBچوہدری ذکاء اشرف کی بحالی سے پاکستان میں کرکٹ کو فروغ ملے گا ، اور PCBکے معاملات کو احسن طریقے سے چلانے کا تجربہ رکھتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)جشن عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں مرکزی جلوس جامع شہنشاہ ولایت سے شروع ہوا ، جس کی قیادت سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ممبراسلامی نظریاتی نے کی ، ان کے ہمراہ ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی ، جسٹس پیر رضی عباس شاہ ، پیر سید حسن شا ہ ، پیر سید حسین شاہ ، پیر سید علی حسین شاہ ، پیر سید نور حسین شاہ ، پیر سید جماعت علی شاہ و دیگر علمائے کرام تھے ، جلوس جامع شہنشاہ ولایت سے شروع ہو کر ، پرنس چوک ، ڈھکی دروازہ ، فوارہ چوک ، فیصل گیٹ ، چوک نواب صاحب سے ہوتا ہوا ، چوک پاکستان میں اختتام پذیر ہوا ، جہاں پر عظیم الشان محفل میلاد النبی ۖ منعقد ہوئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)صاحبزادہ پیر سید زاہد الحسن شاہ بخاری قادری کے والد محترم ممتاز ماہر تعلیم صاحبزادہ پیر سید محمد زمان علی شاہ آف کمالہ کے درجات کی بلندی کیلئے ختم قل کی بابرکت محفل پاک جامعہ مسجد کمالہ میں منعقد ہوئی ، جس کی صدارت پیر طریقت رہبر شریعت صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف نے کی ، تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری شفقت اللہ قادری پرنسپل دارلعلوم جامعہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف نے کی ، جبکہ ممتاز ثناء خواں مظہر عزیز قادری ، مظہر اقبال ، صوفی محمد احسان اور حارفظ وقار قادری نے ہدیہ نعت پیش کیا ، تلاوت و نعت کے بعد صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری ، صاحبزادہ پیر سید زاہد الحسن شاہ بخاری قادری اور محمد اعظم شاکر نے خصوصی خطاب فرمایا ، جبکہ خطیب جامعہ مسجد کمالہ حافظ عمر فاروق نے ختم شریف پڑھا اور صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری نے پیر سید محمد زمان علی شاہ آف کمالہ کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا فرمائی ، ختم قل میں صاحبزادہ پیر سید اعجاز حسین شاہ ، صاحبزادہ پیر سید امتیاز حسین شاہ ، صاحبزادہ پیر سید کرنل مسعود الحسن شاہ ، صاحبزادہ پیر سید غلام دستگیر شاہ ، صاحبزادہ پیر سید علامہ فیضان الحسن شاہ ، صاحبزادہ ڈاکٹر سید بابر حسنین رضوی ، سید سجاد بخاری ، سید تجمل حسین شاہ آف سادہ چک ، سید محمود الحسن شاہ سادہ چک ، سید حامد حسین شاہ سادہ چک ، سید حیدر شاہ سرگودھا ، سید کوثر حسین سیالکوٹ ، کیپٹن سید برکات حسین شاہ ، سید نوازش علی شاہ ، کرنل نقہی شاہ ، سید عین بخاری مدنی ، سید شہباز حسین شاہ ، سید جواد مہدی ، پروفیسر سید سعادت مہندی ، سید فراز مہدی ، سید اسلم شاہ ، عابد شاہ ، ابرار شاہ ، سید اویس سرفراز ، رئیس اعظم صابووال الحاج خان الملک ، چوہدری اکبر آف موسیٰ کمالہ ، مبشر آف کھیپڑانوالہ ، حافظ امجد قادری ، محمد بابر قادری ، میجر مبارک ، ارشد نمبردار ، مہندی حسن مہر آف ہالینڈ ، چوہدری محمد فیاض ، چوہدری محمد رشید ، حافظ نذر ، محمد ریاض و دیگر سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، آخر میں صاحبزادہ پیر سید زاہد الحسن شاہ بخاری قادری نے ختم قل میں شریک تمام فرزندانِ اسلام کا شکریہ ادا کیا ، جنہوں نے دکھ اور غم کی گھڑی میں ان کی دھارس بندھائی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر نے بیوہ اور ایک سابق ملازم کی پنشن میں خورد برد کے الزام میں سابق اکاونٹنٹ بلدیہ لالہ موسی شجاع الرحمان اور سینٹر ی ورکر سلیم مسیح کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ دونوں ملازمین پر بیوہ ساجدہ بی بی اور ریٹائرڈ ملازم جمیل کی پنشن کی رقم میں خرد برد کا الزام تھا جو ثابت ہوگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) پنجاب یوتھ فیسٹول 2014کے تحت تحصیل لیول کے مقابلوں کے لئے تحصیل کھاریاں کو چار مراکز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ جبکہ مختلف نوعیت کے مقابلوں کے لئے شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر نے تحصیل سپورٹس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تحصیل سپورٹس آفیسر ظہیر باجوہ، سیاسی شخصیت میاں امجد محمود، ٹی ایم او محمد شفقت ، ٹی اوز، چیف آفیسران، میڈیا کے نمائندگان ، سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ اے سی اقبال مظہر نے کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹول کے تحت مقابلوں کے لئے کھاریاں، ڈنگہ، کوٹلہ اور لالہ موسیٰ کو مراکز قرار دیا گیا ہے جبکہ ان مراکز پر مقابلوں کے انعقاد کے لئے انتظامات کیلئے الگ الگ فوکل پرسن مقرر کر دیے گئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق ڈی سی او آصف بلا ل لودھی کی زیر نگرانی یوتھ فیسٹول کے تحت مقابلوں میں حصہ لینے والوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ اجلاس میں شرکاء نے پنجاب یوتھ فیسٹول کو کامیاب بنانے کے لئے اہم تجاویز بھی دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سنی تحریک کی کوششیں رنگ لے آئیں قادیانیوں کا غیر قانونی گنبد گرادیا گیا
گجرات (جی پی آئی ) پا کستان سنی تحریک کی گجرات کوششیں رنگ لے آئیں ۔کھوکھر غربی میں قادیانیوں کی طرف سے متنازعہ غیر قانونی گنبد انتظامیہ کے تعاون سے گرادئیے گئے ۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے علامہ ایاز اختر نعیمی صدر سنی تحریک گجرات نے کہا کہ ہم ضلعی انتظامیہ کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے اپنے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے قادیانیوں کو غیر قانونی گنبد گرانے پر مجبور کرکے علاقے کے مسلمانوں میں پائی جانے والی تشویش کو دور کرکے بڑھتی ہوئی کشیدگی کا خاتمہ کیا ۔ارباب اختیار اسی طرح اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتی رہے تو علاقے میں امن و امان کوکوئی تباہ نہیں کرسکتا اور اس طرح عوام الناس کااعتماد بھی بحال ہوگا۔انہوں مزید کہا کہ ربیع النور شریف سے جلوسوں میں پہلے سے بڑھ کرعشاقان رسول کی شرکت نے یہ ثابت کر دیا کہ ہمیں میلاد النبی ۖ کے جلوسوں پر قبول نہیں۔ہم جانوں کے نذرانے تو دے سکتے ہیں لیکن یارسول اللہ کے نعرے لگانا نہیں چھوڑ سکتے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان سابق ایم پی اے ،سابق چیئرمین ضلع کونسل نوابزدہ مظفر علی خان ،سابق ایم این اے نوابزدہ غضنفر علی گل کے چچا زاد بھا ئی ایم پی اے نوابزدہ حیدر مہدی کے خالو سابق اپوزیشن لیڈر ضلعی اسمبلی گجرات نوابزدہ طاہر الملک کے والد نوابزدہ رئوف الملک جو گذشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے اہم ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات نے کوٹھی نواب صا حب آکر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی جن میں سابق ایم این اے وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نواز اجنالہ چوہدری خالد اصغر گھرال ‘سید عقیل عباس شاہ چوہدری تنویر آف گندا ‘چوہدری امتیاز اختر’محمد یونس ساقی ‘میر طفیل ‘چوہدری اعجاز رنیا ں ‘چوہدری عثمان منظور دھدرا ‘چوہدری اشرف دیونہ ‘چوہدری اختر علی چھوکرکلاں’ڈاکٹر طاہر نوید ایم ایس ‘میجر معین نواز ‘حمید اللہ بھٹی ‘حاجی صفدر علی حاجیوالہ ‘محمد الیا س ڈار ‘سید منظور حسین شاہ آف فتح پور ‘چوہدری اظہر حسین ‘چوہدری جاوید ماجرہ ‘ایس ایچ او ساجد نذیر ‘چوہدری صغیر اصغر کائرہ ‘ندیم شہزاد کوکب ایڈووکیٹ’عاصم مشتاق بٹ آف گرین ہائوس’چوہدری مقصود اختر ایڈووکیٹ ‘چوہدری فیاض احمد چیچی ‘چوہدری مظہر پور ‘ٹھیکیدار علی اصغر چودہری سیف اللہ ڈھوئی ‘ہارون رشید بٹ ‘چوہدری گل نوا ز جٹ رندھوا سائیں اللہ ہو ‘چوہدری اسجد محمود آف پیرو شاہ ‘چوہدری محمد علی گجر ‘وسیم افضل جوڑا ایڈووکیٹ ‘سید عابد حسین شاہ ‘چوہدری مشتاق احمد ‘تحصیلدار مظہر اقبال ‘ڈاکٹر زاہد ظہیر ‘چوہدری عارف ڈوگہ ‘ودیگر ضلع کی اہم ممتاز شخصیات نے کوٹھی نواب صا حب جاکر نوابزادہ طاہر الملک کے والد نوابزادہ رئوف الملک کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ا نہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقا م عطاء فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) پنجاب یوتھ فیسٹول 2014کے تحت شاعری، ملی نغموں، کیلی گرافی، ڈرامہ ، شارٹ فلم، سٹریٹ آرٹ اور سٹریٹ آرٹ تھیٹر کے پروگرامز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ریذیڈنٹ ڈائر یکٹر گوجرانوالہ آرٹس کونسل محمد حلیم کے مطابق شاعری، مشاعرہ اور ملی نغموں کے مقابلوں کے لئے رجسٹریشن کا فوری آغاز کر دیا گیا ہے اور یہ مقابلے 18سے 26جنوری تک اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں ہوں گے۔ کیلی گرافی کے مقابلوں کی رجسٹریشن 27جنوری کو ہوگی اور یہ مقابلے اضلاع کے ڈی او سی کے دفاتر میں 29جنوری سے 5فروری تک ہوں گے۔ ڈرامہ ، شارٹ فلم، سٹریٹ آرٹ اور سٹریٹ آرٹ تھیٹر کی رجسٹریشن 7فروری کو ہوگی اور یہ مقابلے 9سے 16فروری تک ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل گوجرانوالہ کے دفتر میں ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی)الخدمت اسلامک مائیکروفنانس روزگار سکیم کے تحت جنوری 2014 میں 06افراد کو 150,000/-روپے کے قرض حسنہ جاری کیئے ۔ مہمان خصوصی حاجی عبدالشکور آف مہمند چک، میاں عطاء اللہ آف مہمند چک حال مقیم ناروے ،حاجی مستنصر اقبال آف مہمند چک حال مقیم ناروے تھے ۔صدارت مائیکرو فنانس ڈائریکٹر چوہدری غضنفر اقبال نے کی۔ دیگر شرکاء میں ،مولانا انیس احمد بُدوی قیم جماعت ِ اسلامی کھاریاں شہر، شیراز صدیق پروگرام مینجر الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات، نوید احمد گوند ل ما ئیکرو فنانس مینجر الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات اور ذاہد حسین آئی ۔ٹی انچارج الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات شامل تھے ۔ تفصیلات کے مطابق الخدمت مائیکروفنانس سے قرض حاصل کرنے والے افراد میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب جامع مسجدشفیق جی ٹی روڈ کھاریاں میںبعد ازنمازِ ظہر منعقد ہوئی ۔مہمان خصوصی حاجی عبدالشکور آف مہمند چک، میاں عطاء اللہ آف مہمند چک حال مقیم ناروے ،حاجی مستنصر اقبال آف مہمند چک حال مقیم ناروے تھے ۔ مہمانان خصوصی کو الخدمت اسلامک مائیکروفنانس روزگار سکیم کی بریفینگ دی گی جس پر اُنھوں نے اس پروجیکٹ کو سراہااور اس کارِخیر میں مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اُنھوںنے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس نیک کام میں الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کے دست وبازو بنیں تاکہ اس کام کومزید وسعت دی جائے ۔مائیکرو فنانس ڈائریکٹر چوہدری غضنفر اقبال نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات عام لوگوں میں باعزت روزگار کے لئے بلا تفریق خدمت خلق میں مصروف ہے ۔ مزید یہ کہ قرض حسنہ حاصل کرنے والے افراد بروقت اقساط ادا کریں تاکہ آئیندہ ماہ نئے لوگوں کو بلا تاخیر قرض حسنہ دیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکم الہی کی تکمیل کرتے ہوئے کسی ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر خدمت کرتے ہیں تاکہ معاشرے میں بیروزگاری کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔ شرکاء میں ،مولانا انیس احمد بُدوی قیم جماعت ِ اسلامی کھاریاں شہر، شیراز صدیق پروگرام مینجر الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات، نوید احمد گوند ل ما ئیکرو فنانس مینجر الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات اور ذاہد حسین آئی ۔ٹی انچارج الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات شامل تھے ۔ یاد رہے کہ الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات اب تک337 افراد کوچھیاسٹھ لاکھ ترانوے ہزار(6,693,000/-) کے چھوٹے بلاسود کاروباری قرضے فراہم کرچکی ہے۔ان تک 185افراد نے قرضہ مکمل واپس کر دیا ہے جسکی رقم 3,429,000/- روپے ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)عوام الناس کی سہولت کیلئے DPOآفس میں اوور سیز پاکستانیز ہیلپ ڈیسک ،ڈاکٹر ز ہیلپ ڈیسک اور PROدفتر کو اکٹھا کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق DPOگجرات رائے اعجاز احمد نے بہتر کارکردگی کے لئے اوور سیز پاکستانیز ہیلپ ڈیسک OPHD،ڈاکٹرز ہیلپ ڈیسک DHD،اور PROآفس کر اکٹھا کر دیا ہے PROسعید نذیر دھاریوال SIکو نیا انچارج مقرر کیا ہے ۔DPOگجرات نے کہا ہے کہ اس تبدیلی کا مقصد عوام الناس بالخصو ص بیرو ن ملک پاکستانیوں کو بہتر سہولت فراہم کرنا ہے۔