ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں قصور ڈویژن کی طرف سے ارسلان اور تبریز کی شاندار کارگردگ

مصطفی آباد/للیانی : پاکستان انٹر لوپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں قصور ڈویژن کی طرف سے ارسلان اور تبریز کی شاندار کارگردگی۔ آل پاکستان انٹر لوپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں نواحی گائوں وڈانہ کے رہائشی ارسلان شیر نے 4 میچوں میں 8 کھلاڑیوں کو آئوٹ جبکہ فیصل آباد کے خلاف 25 گیندوں پر 40 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی۔

پشاور کے خلاف 20 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو بھی آئوٹ کیا۔ جبکہ تبریز احمد نے 4 میچوں میں 7 کھلاڑیوں کو آئوٹ جبکہ فیصل آباد کے خلاف 70رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی۔ یاد رہے کہ قصور ڈویژن نے اپنے گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔