ممبئی (جیوڈیسک) فرحان اختر نئی بالی ووڈ فلم” شادی کے سائیڈ ایفکٹس” میں پہلی بار وِدیا بالن کے ساتھ جلوئہ گرہو رہے ہیں جس کے ٹریلر کے بعد پہلے گانے کی ویڈیو بھی مداحون کیلئے ریلیز کر دی گئی ہے۔
اس گانے ” ہیری از نوٹ برہمچاری” کو پنجابی گلوکار جسوندر سنگھ جوکہ جیزی بی کے نام سے مشہور ہیں نے گایا ہے جبکہ اس کے مو سیقار نامور میو زیشن پریتم ہیں۔ اس فلم کو بالی ووڈ ہدایتکار ساکیت چودھری نے ڈائریکٹ کیا ہے جس میں ایک شادی شدہ جوڑا اپنی زندگی کے اُلجھے ہوئے معاملات کو سُلجھانے میں مصروف ہے۔
اس رومنٹک کامیڈی فلم میں مرکزی کردار فرحان اختر اور وِدیا بالن نبھا رہے ہیں جو میاں بیوی کے کردار میں لَو میرج کے بعد پیدا ہونے والے مسائل کو بڑے پردے پر پیش کریں گے۔ ایکتا کپور، شوبھا کپور اور پرتیش نندے کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی طنز و مزاح سے بھر پور اس فلم کی موسیقی معروف میوزک ڈائریکٹر پریتم نے ترتیب دی ہے جسے 28 فروری کو سنیما گھروں میں ریلیز کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔