راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی معاملات سے متعلق امور پر بریگیڈیئر سطح کی فلیگ میٹنگ۔ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد موثر بنانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بھارت بریگیڈئر سطح کی فلیگ میٹنگ راولا کوٹ پونچھ سیکٹر میں ہوئی۔ ملاقات میں ایل او سی کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے پر عمل درآمد موثر بنانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
ملاقات کا فیصلہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کی چوبیس دسمبر دو ہزار تیرہ کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔