دوحہ: 3 ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں پاکستان ویمنزٹیم کو شکست

Pakistan Women Cricket Team

Pakistan Women Cricket Team

دوحہ (جیوڈیسک) دوحہ میں کھیلی جانے والی 3 ملکی ویمنز ون ڈے سیریز کے فائنل میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دے دی۔ فائنل میں جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم 4 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔

فائنل میں پاکستان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 94 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی۔ جویریہ خان 30 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ شبنم اسماعیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ 95 رنز کا ہدف جنوبی افریقی ٹیم نے 6 وکٹ پر حاصل کر لیا۔

سونیٹ لوبسر 25 رنز کے ساتھ ناٹ آوٴٹ رہیں۔ سمیعہ صدیقی اور ندا ڈار نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔