شارجہ ٹیسٹ، سری لنکا نے پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی، پاکستان کے 19 رنز

Sharjah Test

Sharjah Test

شارجہ (جیوڈیسک) ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز مہمان ٹیم آئی لینڈرز نے پانچ وکٹ پر 220 رنز کے ساتھ دوسرے روز کا کھیل شروع کیا۔ پرسانا جے وردھنے 35رنز بنا کر محمد طلحہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ان کے بعد کپتان Angelo Mathews نروس کا شکار ہوئےاور 91 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ Rangana Herath بنا کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ Dilruwan Perera نے ٹوٹل میں 95 رنز جوڑے۔Shaminda Eranga شامندہ نے 25 اور لکمل 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا نے پہلی اننگز 428 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی۔

پاکستان کی جانب سے جنید خان، محمد طلحہ نے 3، 3، سعید اجمل نے دو اور عبدالرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قومی ٹیم نے پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 19 رنز بنا لیے۔ احمد شہزاد اور خرم منظور کیریز پر موجود ہیں۔