برلن (جیوڈیسک) برلن فیشن ویک اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے۔ خوبصورت ماڈلز نے دیدہ زیب ملبوسات پہن کر ریمپ پر واک کی تو دیکھنے والے بس دیکھتے ہی رہ گئے۔
جرمنی کے شہر برلن میں ہونے والے فیشن ویک میں دنیا بھر کی ٹاپ ماڈلز شرکت کر رہی ہیں۔ شو میں جرمن، فرانس اور اٹلی کے فیشن ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات پیش کئے گئے۔
خوبصورت ماڈلز رنگا رنگ اور دلفریب ڈریسز زیب تن کئے ریمپ پر آئیں تو دیکھنے والے داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔ فیشن ویک میں شائقین کی ایک کثیر تعداد شرکت کر رہی ہے۔