پاکستان پیپلز پارٹی شاہ فیصل کالونی اور پیپلز یونٹی آف پی آئی اے کے سنیئر رہنماء امتیاز مغل انتقال کر گئے

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی شاہ فیصل کالونی اور پیپلز یونٹی آف پی آئی اے کے سنیئر رہنماء امتیاز مغل انتقال کر گئے مرحوم کا نماز جنازہ العمر مسجد گرین ٹائون میں منعقد ہوا تدفین عظیم پورہ قبرستان میں کی گئی مرحوم کے نماز جناہ و تدفین میں پاکستان پیپلز پارٹی ،پیپلز یونٹی آف پی آئی اے کے رہنمائوں و کارکنان کے علاوہ اہل محلہ اور عزیز و اقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم کا سوئم (آج) مورخہ 18جنوری2014ء بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مسجد العمر گرین ٹائون پتھر والا روڈ پر منعقد ہوگا۔

نماز جنازہ و تدفین میں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد حسین ربانی ،وقار مہدی،پیپلز یونٹی آف پی آئی اے کے مرکزی رہنماء مولا داد لغاری، پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر مرزا مقبول احمد ،جنرل سیکریٹری شہزاد ریاض مزاری ،سیکریٹری اطلاعات نسیم عون جعفری ، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر شیخ محمد سعید چاولہ ،سٹی ایریا PS-120کے صدر چوہدری اصغر آرائیں ،جنرل سیکریٹری اختر حسین بلوچ ،پیپلز کلچرل ونگ ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر راحت فضل چوہدری ایڈوکیٹ ،پیپلز پارٹی کراچی کے رہنماء سردار خان ،سٹی ایریا PS-119کے جنرل سیکریٹری ایاز سلیم ،سیکریٹری اطلاعات عقیل خان ،سٹی ایریا PS-122کے صدر نسیم احمد خان ،پی پی پی شاہ فیصل کالونی کے رہنما وسیم احمد علوی ،جان محمد بلوچ ،سلیم انصاری ،سید امجد علی شاہ ،غلام رسول ،سید ظفر عباس ،رانا طاہر زبیر ،ساتھی جمیل ،مولانا ابو الفتح ،نصرت کبیر انصاری ،سائیں صابر ،جمن پہنور ،راشد ڈھکن ،عباس تنیو ،ہاشم جت ،عبداللہ سولنگی عمیر سولنگی ،صادق بھائی ،پیپلز یونٹی کے شہزاد رضا اورکارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔