کراچی (جیوڈیسک) بھارتی فلم اسٹار جوہی چاولہ نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے نوجوانوں کو قریب لانے کے لیے ہمیں ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کرنا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے دہلی کے مقامی ہوٹل میں پاکستانی این جی او کیپ اور ہندوستانی این جی او روٹس ٹو روٹس کے زیر اہتمام منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ جب بھی ہندوپاک کی عوام کو ملانے کی بات کی ہے تو اس کا آغاز عوامی سطح پر ہوا ہے جب کہ میں سمجھتی ہوں کہ دونوں ممالک کی سرکار کو چاہیے کہ ایسے پلیٹ فارم ترتیب دیں کہ جس کے ذریعے ہم اپنے بچوں کو ایک دوسرے کے کلچر، مذہب، کھانوں اور رہن سہن سے آگاہ کر سکیں۔