پشاور کی مارکیٹ میں لگی آگ پر سات گھنٹوں بعد قابو پا لیا گیا

Market Fire

Market Fire

پشاور (جیوڈیسک) صرافہ بازار پشاور کی مارکیٹ میں لگی آگ پر سات گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا۔ آگ کے باعث 54 دکانیں جل کر تباہ ہوگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس کے مطابق رات گئے صرافہ بازار پشاور میں واقع مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

جس نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ عملے نے سات گھنٹوں کی کاوش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے سے 54 دوکانیں تباہ ہوئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔