ہنگو میں گورنمنٹ اسکول کے باہر دھماکہ

Hangu

Hangu

ہنگو (جیوڈیسک) ہنگو میں گورنمنٹ اسکول کے باہر دھماکہ ہو اہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تا ہم علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق بارودی مواد دو آبہ میں واقع گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کے گیٹ کے باہر رکھا گیا جس کے پھٹنے سے اسکول کے گیٹ اور پرنسپل کے دفتر کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔