نشاط ضیاء قادری کا شاہ فیصل کالونی میں فراہمی نکاسی آب کے نظام کے معائنے کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ
Posted on January 18, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ فراہمی و نکاسی آب کی لائنوں سے غیر قانونی کنکشن کی روک تھام کے حوالے سے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ موثر اقدامات کرے تاکہ فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کا زالہ ممکن بنایا جاسکے ،شاہ فیصل کالونی ،ناتھا خان گوٹھ ،گرین ٹائون ،گولڈن ٹائون اور ملحقہ علاقوں میں سیوریج نظام کی ابہتر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور میونسپل کمشنر طلعت محمود کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کے تفصیلی دورے کے موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے افسران بھی موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران عوام کو سیوریج کے حوالے سے درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے اپنی محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں انہوں نے کہاکہ سیوریج کی ابتر صورتحال کی وجہ سے علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور عوام سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات میں رکاوٹ حائل ہیں نشاط ضیاء قادری نے کہا کہ سیوریج سسٹم کی درستگی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرکے عوام کو ذہنی اذیت سے نجات دلا کر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہاکہ عوام کو اُن کی دہلیز پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔
افسران و ملازمین فرض شناسی کے ساتھ عوامی خدمات کی انجام دہی کے حوالے سے فرائض نیک نیتی اور جاں فشانی کے ساتھ انجام دیں انہوں نے شاہ فیصل کالونی نمبر1،5اور 3،ناتھاخان گوٹھ ،گرین ٹائون ،گولڈن ٹائون اور ملحقہ علاقوں میں سیوریج کے حوالے سے عوامی شکایات پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی سیوریج سسٹم کی درستگی کے حوالے سے علاقائی نگرانی کا موثر نظام قائم کرکے جہاں بھی نکاسی آب کا نظام متاثر ہورہا وہاں ہنگامی بنیادوں پر سیوریج فلو کی درستگی کو یقینی بنا یا جائے انہوں نے کہاکہ سڑکوں اور گلیوں میں سیوریج کے جمع پانی کی وجہ سے صفائی وستھرائی اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات بھی متاثر ہورہے ہیں اس موقع پر انہوں نے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے افسران سے کہاکہ وہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے شاہ فیصل زون میں سیوریج سسٹم کی درستگی کو یقینی بنائیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com