بوہری جماعت کے روحانی پیشوا محمد برہان الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
Posted on January 18, 2014 By Majid Khan اسلام آباد
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین و سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے کہا ہے کہ بوہری جماعت کے روحانی پیشوا محمد برہان الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہےـ
اپنے تعزیتی پیغام میں راجہ ظفر الحق نے کہا کہ محمد برہان الدین عالمی سطح پر ایک معروف دینی شخصیت کی حیثیت سے پہچانے جاتے تھےـ
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام اور دیگر ممالک میں ان کے پیروکاروں کی بڑی تعداد موجود ہےـ محمد برہان الدین کی دینی خدمات کو ہمیشہ سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے گاـ
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com