اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پولیو سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ حیران کن ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیو کےخلاف سابق حکومتوں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے پاکستان کی ساکھ خراب ہوئی ہے، خیبرپختونخوا حکومت ہنگامی بنیادوں پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے اقدامات کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کےخلاف پروپیگنڈا اپنےعروج پر ہے اور وفاق کی ناکامیوں کا ذمہ دار بھی تحریک انصاف کو ٹھہرایا جارہا ہے۔