ممبئی (جیوڈیسک) فلمساز و ہدایتکار کرن جوہر کے دھرما پروڈکشنز نے پری نیتی چوپڑا اور سدھارتھ ملہوترا کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم “ہنسی تو پھنسی” کے ٹریلر کے بعد نئے گانے” عشق بلاوا” کی وڈیو بھی جاری کر دی گئی۔
فلم کے اس گانے کو گلوکار Sanam Puri کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وڈیو میں پری نیتی اور سدھارتھ کو مختلف عوامی مقامات پر تفریح کر تے دکھایا گیا ہے۔ ہدایتکار وِنیل میتھیو کی اس فلم میں سدھارتھ اور پری نیتی کیساتھ آدہا شرما اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
فلمسازو ہدایتکار کرن جوہر اور انوراگ کیشپ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی میتا (پری نیتی) اور نکہیل (سدھارتھ) کے گرد گھومتی ہے جو غیر معمولی حالات میں ملتے ہیں اور پھر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔
کامیڈی اور رومانس سے بھر پور یہ فلم ہنسی تو پھنسی دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے رواں سال 7 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کا میوزک موسیقار جوڑی وشال شیکھر نے ترتیب دیا ہے۔