یونین کونسل چنگا بنگیال سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ شوکت وارثی ہی ہوں گے

گوجر خاں (زاہد مصطفی اعوان) یونین کونسل چنگا بنگیال سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ شوکت وارثی ہی ہوں گے۔ مخالفین بو کھلا گئے۔ اوچھے ہتھگنڈوں پر اتر آئے۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل چنگا بنگیال کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ شوکت وارثی ہی یونین کونسل چنگا بنگیال سے پاکستان مسلم لیگ ن کے بطور چیئر مین امیدوار ہوں گے۔

کچھ شر پسند عناصر نے راجہ شوکت وارثی کی کامیابی کو دیکھ کر اوچھے ہتھگنڈے شروع کر دیئے ہیں۔ جبکہ مخالفین نے مختلف اخبارات میں بو کھلا کر ٹکٹ واپس لینے کی خبریں شائع کروا دی ہیں۔

راجہ شوکت وارثی حلقہ بھر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ہیں۔ گزشتہ دنوں پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے بھی یونین کونسل چنگا بنگیال کا دورہ کیا تھا۔ جس کی شاندار کامیابی کے بعد مخالفین الیکشن سے پہلے ہی شکست تسلیم کر لی ہے۔ اب انشاء اللہ الیکشن کے دن انہیں شکست فاش دیں گے۔