شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے وفاقی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کردی۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم ملک میں شریعت کا نفاذ چاہتی ہے، ہم حکومت کے ساتھ بامقصد مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن حکومت مذاکرات میں سنجیدہ، بااختیار اور مخلص نہیں۔ اگر مذاکرات کے لئے حکومت بھی مخلص ہے تو وہ اپنا اختیار اور اخلاص ثابت کرے۔
واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے برسراقتدار آنے کے بعد طالبان کو مذاکرات کی دعوت دی تھی تاہم گزشتہ برس یکم نومبر کو شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد انھوں نے مذاکرات سے انکار کردیا تھا۔