پشاور (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ “ن” کے راہنما ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ مشرف کو ملک سے باہر بھیجنے کی باتیں کر نیوالے احمقوں کی دنیا میں رہتے ہیں، مشرف کو اپنے کئے کی سزا ضرور ملے گی، قانون سے بالاتر کوئی نہیں، باوردی صدر منتخب کرانے کے دعویدار اب کہاں ہیں۔
پشاور میں گفتگو کر تے ہوئے ارباب خضر حیات کا کہنا تھا کہ مشرف بزدلی کا مظاہرہ کر کے قومی ادارے کی تذلیل کر رہے ہیں وہ سچے اور بہادر ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں انہیں عدالت میں ضرور پیش ہونا پڑے گا۔
ارباب خضر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق ڈکٹیٹر کو سو مرتبہ باوردی صدر منتخب کرانے کے دعویدار کس بل میں گھسے ہوئے ہیں اب سامنے آ کر اپنے قائد کی وکالت کریں۔