بروقت اقدامات سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی: شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے 10 ارب روپے کی خطیر رقم سے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے اور ان کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبے میں میرٹ اور شفافیت کو فروغ دے کر گڈ گورننس کی اعلیٰ مثال قائم کی عوام کو پٹواری کلچر سے نجات دلانے کیلئے لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا منصوبہ رواں برس مکمل ہو جائے گا۔