کشمور (جیوڈیسک) جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی کے قافلے کو ڈولی چیک پوسٹ سے واپس بھیج دیا گیا تھا جس کے بعد شاہ زین بگٹی اور قافلے میں شریک افراد نے انڈس ہائی وے پر دھرنا دے دیا۔
ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، مظاہرین کے مطابق شدید سردی کے باعث ایک دو سالہ بچی جاں بحق ہو چکی ہے۔
روڈ بلاک ہونے سے پنجاب اور سندھ جانے والی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔ شاہ زین بگٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ کے مذاکرات کے لیے آنے تک دھرنا جاری رہے گا۔