حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے: شاہ محمود قریشی

Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بنوں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔ ایسے واقعات مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں۔

پریس بریفنگ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگرچہ طالبان نے بنوں واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے تو اس کی بھی مذمت کرتے ہیں۔

تحریک انصاف کا واضح موقف رہا ہے کہ مذاکرات ہونے چاہیں، مذاکرات پر سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی۔ ان کا کہنا تھا کہ نجکاری پالیسی پر مشترکہ مفادات کونسل کا فوری اجلاس بلایا جائے اور پارلیمنٹ اور صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ میں تعلیم صحت اور امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ سندھ میں پولیس پر سیاسی دباؤ اور مداخلت جاری رہی تو امن و امان کی صورتحال خراب ہو گی۔