ویمن ٹی 20 ٹورنامنٹ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹ سے شکست دیدی

Pakistan

Pakistan

قطر (جیوڈیسک) دوحہ میں شروع ہونے والے تین ملکی ویمن ٹی 20 میں قومی کھلاڑیوں نے پروٹیز کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا۔ افتتاحی مقابلے میں کپتان ثناء میر نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ پروٹیز کپتان کے چودہ رنز کی بدولت ٹوٹل 64 رنز تک پہنچ سکا۔

سعدیہ یوسف اور ندا ڈار نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں گرین شرٹس نے مطلوبہ ہدف چار وکٹ پر پورا کر لیا۔

نین عابدی اٹھائیس رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ قانیطہ جلیل کے اکیس رنز نے فتح آسان بنائی۔ پاکستان نے چودہ اوور میں ہدف پورا کر کے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔ دوسرا میچ آج ہی آئرلینڈ کے ساتھ شیڈول ہے۔