وزیراعظم پاکستان کی فوکل پرسن برائے پولیو مہم کا ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ہمراہ تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح
Posted on January 20, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) وزیراعظم پاکستان کی فوکل پرسن برائے پولیو مہم کا ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ہمراہ تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح،، پولیو سے متاثرہ بچی کے گھر کا دورہ ،،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی پولیو مہم کی فوکل پرسن و رکن قومی اسمبلی عائشہ رضا فاروق نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر فرح مسعود کے ہمراہ پیرمحل نواحی اوڈھ بستی سی پلاٹ میں خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں سہ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کیا۔
پولیو سے بچائو کے لیے بچوں کو قطرے پلائے اس موقع پر رکن قومی اسمبلی عائشہ رضا فاروق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ٹوبہ ٹیک سنگھ آئی ہوں خصوصاٰ تحصیل پیرمحل میں پولیو کے تین کیس سامنے آنے پر پیرمحل میں پولیو مہم کو چیک کر رہے ہیں تا کہ کوئی بھی بچہ پولیو جیسی خطر ناک بیماری میں مبتلا نہ ہو سکے بچے پاکستان کا سرمایہ ہیں جن کو بروقت پولیو سے بچائو کے قطرے پلانا والدین سمیت ہر محب پاکستانی کا فرض ہے میں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں محکمہ ہیلتھ سمیت تمام محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کر دی ہے اگر پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت کا مظاہرہ کیا گیا اسے معاف نہیں کیا جائے گا۔
سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا کہ پیرمحل میں پولیو کے تین کیس سامنے آنے پر پیرمحل تحصیل کو خاص طور پر مانیٹر کر رہے ہیں جنہوں نے غفلت برتی ہے ان کے خلاف کاروائی کی گئی ہے اور تمام افسران کو سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔
پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کے بعد ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اور رکن قومی اسمبلی عائشہ رضا فارو ق پولیو سے متاثرہ بچی کے گھر چک نمبر 751 گ ب بھٹیاں والا پہنچی جہاں پولیو کا شکار ہونے والی بچی کو تحفے تحائف دیے گئے اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی اس موقع پر اے ڈی جی سی ملک خادم حسین جیلانی ،اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل عمران عصمت پنو ں، ڈاکٹر بالک ،میاں بشیر احمد، انوار الحق ، گلزار و دیگر افسران موجود تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com