کوئٹہ میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم سخت سیکورٹی میں شروع

Polio Campaign

Polio Campaign

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم سخت سیکورٹی میں شروع ہو گئی، رضاکاروں کی حفاظت کے لئے بی سی اور لیویز کے اہلکار تعینات بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے۔ جس کے لئے 896 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 17 سو 92 رضا کار حصہ لے رہے ہیں جو گھر گھر جانے کے علاوہ ریلوے سٹیشن، ائیر پورٹ، بسوں کے اڈئوں اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر 4 لاکھ 48 ہزار 470 بچوں کو پولیو کے ویکسین پلائے گئے۔

پولیو رضاکاروں کی حفاظت کے لئے 4 سو بلوچستان کانسٹبلری اور لیویز کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اور پولیو ٹیمز کی گاڑیوں کے ساتھ ایف سی کا عملہ بھی پٹرولنگ کرے گی۔