واٹر بورڈ میں بے قاعدگیوں سے انتظامی ڈھانچہ تباہ ہوگیا

Water Board

Water Board

کراچی (جیوڈیسک) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں افسران کی آپس میں چپقلش کے باعث محکمے کا انتظامی، ترقیاتی اور مالیاتی ڈھانچہ تہس نہس ہوتا جارہا ہے جس کا خمیازہ کراچی کے شہریوں کو فراہمی آب اور نکاسی آب کی بدترین صورتحال کی شکل میں براہ راست برداشت کرنا پڑرہا ہے۔

ذرائع نے اس امر کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ واٹر بورڈ کے موجودہ منیجنگ ڈائریکٹر قطب الدین شیخ کی حیثیت ایک کٹھ پتلی منیجنگ ڈائریکٹر کی رہ گئی اور ادارے کا نظام عملی طور پر ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز نجم عالم نے سنبھال لیا ہے اور کھلا کھلم صوبے کی بعض اہم شخصیات کا نام لیتے ہیں کہ ان کو ان کی مکمل طور پر آشیر باد حاصل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ قطب الدین شیخ اپنی سادہ طبیعت کے باعث اپنے ماتحت آفیسر کے نرغے میں ہیں اور واٹربورڈ میں اب وہ کچھ ہورہا ہے جو نجم عالم چاہتے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ اس صورتحال کے باعث واٹر بورڈ کا انتظامی، مالیاتی اور ترقیاتی ڈھانچہ بری طرح متاثر ہورہا ہے خاص طور پر شہر میں سیوریج کی صورتحال انتہائی حد تک ابتر ہو چکی۔