اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حالیہ حملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں گزشتہ روز بنوں جب کہ آرج راولپنڈٰی میں ہونے والے حملے سے متعلق تبادلہ خیال اور موجودہ سیکیورٹی سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے باوجود پاک فوج کے حوصلے بلند ہیں اور ہر صورت میں ان حالات کا مقابلہ کیا جائے گا۔