ایبٹ آباد میں اسامہ کیخلاف امریکی آپریشن بدستور راز

Abbotabad

Abbotabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی خصوصی دستے کا آپریشن تاحال راز ہے۔

8ماہ گزرنے کے باوجود جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم کیے گئے کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر نہیں آسکی جبکہ اگست 2013 میں الجزیرہ اوردیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے سامنے آنے والی رپورٹ کے مصدقہ ہونے کے بارے میں بھی اب تک کوئی حکومتی اہل کار نہیں بول سکا۔

اس صورتحال میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا جان بوجھ کر اس امریکی آپریشن پر پردہ ڈالا جا رہا ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور راز ہے۔ کابینہ سیکریٹریٹ اور داخلہ امور کی وزارت ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ شائع کرنے کے حوالے سے ذمے داری لینے کے لیے تیار نہیں اور اس کی ذمے داری ایک دوسرے پرڈال رہے ہیں۔