جامعہ کراچی میں چینی زبان کی تعلیم شروع ہوگئی

Karachi University

Karachi University

کراچی (جیوڈیسک) جامعہ کراچی میں قائم کیے گئے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ میں چینی زبان کی کلاسز کا آغاز کر دیا گیا۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ عصر جدید میں علم وتحقیق کے ذریعے ہی ممالک کے مابین تعلقات کو فروغ دیا جاسکتا ہے، پاکستان اور چین ایسے دوست ممالک ہیں جو باہمی کاوشوں سے ایک دوسرے کے کمزور پہلوئوں کو مضبوط کرنے میں مصروف عمل رہتے ہیں۔

اسی مقصد کے تحت جامعہ کراچی چینی جامعات کے اشتراک سے مختلف پروگرام شروع کر رہی ہے جس میں چینی زبان برائے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کا قیام سرفہرست ہے، موجودہ دور میں چین معاشی اہمیت کے اعتبار سے سرفہرست ہے ایسے میں اچھے روابط قائم کرنے اور وہاں تعلیم وکاروبار کے مواقع حاصل کرنے کے لیے وہاں کی زبان اورتہذیب سے آگاہی بہت ضروری ہے۔