بلوچستان ضمنی انتخابات، ہرنائی میں پشتونخوا میپ، شاہرگ میں اے این پی فاتح

Municipal Elections

Municipal Elections

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 10 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں 559 خالی رہ جانے والی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ہرنائی میں پشتونخواء میپ اور شاہرگ میں اے این پی نے میدان مار لیا۔

صوبے کی 559 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوئے جس میں 168 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں جبکہ 104 نشستوں پر پولنگ گزشتہ روز ہوئی، ہرنائی کی 98 نشستوں میں 20 تو بلامقابلہ منتخب ہو چکے تھے۔ 74 پر الیکشن ہوا، آٹھ وارڈز میں سے 6 پر پشتونخواء میپ، جمعیت علماء اسلام نے دو نشستیں حاصل کیں۔

دوسری جانب میونسپل کمیٹی شاہرگ کی تین تشستوں پر تین امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے تھے۔ عوامی نیشنل پارٹی نے یہان پانچ، پشتونخواء میپ نے تین جبکہ جمعیت علماء اسلام نے ایک نشست حاصل کی۔

ڈسٹرکٹ کونسل کی نو نشستوں میں پشتونخواء میپ نے چار، جمعیت علماء اسلام نے دو جبکہ عوامی نیشنل پارٹی نے ایک نشست لی، دو یونین کونسل کی ڈسٹرکٹ نشستوں کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا۔