جرمنی میں رنگا رنگ فیشن شو، سپر ماڈل جیری ہال کی شرکت
Posted on January 20, 2014 By Majid Khan شوبز
Jerry Hall
ہیمبرگ (جیوڈیسک) جرمن دارالحکومت میں ہونے والے رنگارنگ فیشن شو میں خوبصورت ماڈلز نے نت نئے ملبوسات کے ساتھ ریمپ پر جلوے بکھیرے اور خوب داد وصول کی۔
خوبصورت ماڈلز نے جرمنی اور دنیا کے مشہور ترین فیشن ڈئیزائنر کے دیدہ زیب ملبوسات کے ساتھ ریمپ پر واک کی، نت نئے ملبوسات کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔
شو میں لوگوں کو عام شرکت کی اجازت تھی یہی وجہ ہے جرمن شہریوں کی بڑی تعداد فیشن شو کے رنگوں سے محظوظ ہوتی رہی۔
خوبصورت سٹیج اور چکا چوند روشنیوں نے فیشن شو کی رونق دوبالا کر دی، فیشن شو کی خاص بات امریکا کی سابق سپر ماڈل جیری ہال کی خصوصی شرکت تھی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com