لالہ موسیٰ کی خبریں 19/1/2014
Posted on January 20, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
چوہدری اسلم وسن کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے خصوصی ملاقات
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) راہنما پاکستان مسلم لیگ ن یو کے،سابق امیدوار ایم این اے حلقہ این اے106چوہدری اسلم وسن کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے خصوصی ملاقات، ملاقات میں تارکین وطن کے ساتھ بہتر سلوک اپنانے،ضلع گجرات میں بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں،امن و امان کی صورتحال پر توجہ دینی چاہیے اور تارکین وطن کے بچوں کو پاکستان میں تفریح کے لئے آمادہ کرنا جیسے معاملات زیر بحث لائے گئے۔ملاقات میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے چوہدری اسلم وسن کی تجاویز کو درست قرار دیتے ہوئے عمل درآمد کی یقین دہانی بھی کروائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوامی مسائل کو حل کرنے کے دعویدار پاکستان کے عوام کے بنیادی مسائل کی طرف بھی توجہ نہیں دے پائے،چوہدری قمر زمان کائرہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ )سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات وپیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری قمر زمان کائرہ نے ڈیرہ کائرہ پر صحافیوں اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے دعویدار پاکستان کے عوام کے بنیادی مسائل کی طرف بھی توجہ نہیں دے پائے، الیکشن میں مسلم لیگ نواز نے یہ نعرے مارے تھے کہ ہم دہشت گردی پر قابو پا کے ملک کے مسائل کا حل نکالیں گے، 8مہینے ہو گئے مذاکرات، مذاکرات جاری ہیں، لیکن گفتگو ہی نہیں ہو پائی، سمجھ نہیںآتی کہ حکومت کیا چاہتی ہے، آج تک بجائے اس کے کہ صورتحال ملک میں بہتر ہوتی اب تو لاہور شہر کی صورتحال پہ لاء اینڈ آرڈر کی صورت پہ ہائیر کورٹس نے نوٹس لیناشروع کردیئے ہیں، یہ پاکستان کو کیا بہترکریں گے، اور خراب کرنے کی طرف لے گئے ہیں، لوڈشیڈنگ پہ قابو نہیں پایا جاسکا، ہاں بجلی کے ریٹ تین گنا کرکے عوام کو ایک تحفہ ضرور دیا ہے، گیس کے بم روزگرانے کے باوجود آج ملک میں گیس ناپیدہے، نہ گھروں کو گیس نہ سی این جی کو انڈسٹری کو مہیا ہے، ہمارا سوال یہ ہے کہ وہ جو دعوے تھے کہ ہمارے ملک میں انسٹالڈ کپیسٹی ہے، صرف پیسے دیں تو لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی، آج وہ دعوے کدھر گئے، انہوں نے مزید کہا کہ جو کہتے تھے کہ گیس کا بہتر پلان دیا جائے آج پنجاب کی انڈسٹری کو گیس کیوں نہیں مل رہی، آج کون ذمہ دار ہے، یہ نعرے مارنے کی بجائے قوم کو حقائق سے آگاہ کریں، اور جرات کے ساتھ کلیئر مائنڈ کے ساتھ پہلے دہشت گردی کے خلاف اور پھر اکانومی کو درست کرنے کے لیے عوام کو کڑوی گولیاں نہ کھلائیں، بلکہ حکومت کڑوی گولیاں کھائے، عوام کو اور زیادہ پریشان نہ کرے، ہمارے حلقہ میںترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی میں حکومت سے یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ کام جن کے پیسے ہم نے ٹرانسفر کردیئے تھے وہ کام ترقیاتی کام جن پہ کام شروع ہو چکاتھا، خدارا اس حلقہ کے لوگوں کو مزید سزا نہ دیں، اور ان کے کاموں کو مکمل کرائیں، وہ پیسے پہلے ہی محکمہ سوئی گیس اور محکمہ واپڈا کے پاس موجود ہیں، ان پر صرف کام شروع ہونے ہیں، حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس کے اوپر فوری کام شروع کروا کر یہ سہولیات بہم پہنچائیں، اپنے تہی کچھ نہیں کرسکتے کم از کم ہمارے کام ہی مکمل ہونے دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) بلدیاتی الیکشن سے فرار چاہتی ہے،چوہدری تنویر اشرف کائرہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) سابق وزیر خزانہ پنجاب و پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری تنویر اشرف کائرہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بلدیاتی الیکشن سے فرار چاہتی ہے، اور اپنی آٹھ ماہ کی کارکردگی سے خوفزدہ ہے، کیونکہ نہ تو بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ گیس، اور نہ مہنگائی میں ہی کچھ کمی ہوئی ہے، اس لیے وہ بلدیاتی الیکشن میں عوام کا سامنا نہیں کرسکتے، عوام ان کے بے نقاب چہرے اچھی طرح جان چکے ہیں، پیپلزپارٹی پنجاب بھر میں بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، مسلم لیگ (ن) بخوبی جانتی ہے کہ عوام انہیں ہر گز ووٹ نہیں دینگے، وزیراعلیٰ پنجاب جو چھ ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرتے اور یہاں تک کہ اپنا نام تک بدلنے کا کہتے رہے وہ بجلی کی لوڈشیڈنگ تو ختم نہیں کرسکے، وہ اپنے لیے کوئی دوسرا نام خود ہی منتخب کرلیں، ورنہ لوگ بلدیاتی الیکشن میں ان کو ایسا نام دینگے کہ وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیںگے۔ پیپلزپارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں، پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہے، پیپلزپارٹی کی قیادت نے آمریت کے خلاف جدوجہد کی، اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے پیپلزپارٹی قائدین اپنا لہو دیا، پیپلزپارٹی کے غیور جیالے جو شمع محترمہ بے نظیربھٹو اور قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے اپنا خون سے روشن کی اسے کبھی بجنے نہیں دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈکیتی کی دلیرانہ واردات میں نصف درجن مسلح ڈاکوئوں نے گھر میں گھس کر پرتگال پلٹ نوجوان اور اس کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 1300 یورو، 22تولے سونا، ایک لاکھ 73 ہزار روپے نقدی، لوٹ کر بے خوف وخطر فرار ہو گئے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ڈکیتی کی دلیرانہ واردات میں نصف درجن مسلح ڈاکوئوں نے گھر میں گھس کر پرتگال پلٹ نوجوان اور اس کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 1300 یورو، 22تولے سونا، ایک لاکھ 73 ہزار روپے نقدی، لوٹ کر بے خوف وخطر فرار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں چک پیرانہ میں پرتگال پلٹ عبدالمناف ولد محمدحسین کے گھر چھ مسلح ڈاکو دروازہ توڑ کر گھر میں گھسے اور عبدالمناف جو کہ چند ہفتہ قبل پرتگال سے وطن واپس آیا تھا، کو اس کی اہلیہ اور اس کی والدہ منظور بیگم کو رسیوں سے باندھ دیا، اور گھر میں موجود 1300 یورو، 22تولے کے طلائی زیورات، ایک لاکھ73 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، ڈاکو عبدالمناف سے پوچھتے رہے کہ جو رقم دن کو بینک سے لائی ہے وہ کہاں ہے، انہوں نے اس کے اتارے ہوئے کپڑوں کی بھی تلاشی لی، واضح رہے کہ بیس روز قبل ڈاکو محمدعاصم اور محمدناظم کے گھر داخل ہو کر ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی گن پوائنٹ پر لوٹ کر لے گئے تھے، جبکہ بوریاںوالا میں بھی گرلیں کاٹ کر نامعلوم ڈاکو ندیم ریاض کے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی لے گئے تھے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا طویل ترین کریک ڈائون
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ ) لالہ موسیٰ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا طویل ترین کریک ڈائون، شہری اور دیہاتی بلبلا اٹھے، پانی کی قلت سے گھریلو خواتین اور تعمیراتی کام سے وابستہ افراد کو شدید مشکلات درپیش رہیں، لوگوں نے شکایت کی ہے کہ محکمہ صرف چند منٹ بجلی یہ بتانے کے لیے مہیا کررہا ہے کہ انہیں بل بھیجنے ہیں، جبکہ دوسری طرف سوئی گیس کے کم پریشر نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کررکھا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ سمیت حلقہ پی پی 112 کی تعمیروترقی اورفلاح وبہبود میری اولین ترجیح ہے،چوہدری محمد اشرف دیونہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ ) ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری محمداشرف دیونہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ لالہ موسیٰ سمیت حلقہ پی پی 112 کی تعمیروترقی اورفلاح وبہبود میری اولین ترجیح ہے ،حکومت سے ملنے والے فنڈز کو عوام کے مسائل کے حل کیلئے خرچ کیاجائے گا اور کسی بھی ترقیاتی کام میں سستی اورکرپشن برداشت نہیں کی جائے گی ،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میاں شہبازشریف کی قیادت میں عوام کا معیارزندگی بلندکرنے کی طرف بھرپورتوجہ دے رہی ہے اور عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ کرپشن سے پاک معاشرہ کا قیام میاں برادران کا خواب ہے اور اسے شرمندہ تعبیرکرنے کیلئے مسلم لیگ(ن) کا ہررکن اسمبلی دن رات مصروف عمل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اشتیاق احمد ولد میاں خان قوم مسلم شیخ سے ایک بوتل شراب برآمد
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)پولیس نے دوران گشت رفیق آباد جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ پر ایک شخص کو پکڑا جس کا نام اشتیاق احمد ولد میاں خاں قوم مسلم شیخ محلہ کریم پورہ جو کہ رفیق آباد کی طرف سے پیدل آرہا تھا پولیس نے مشکوک جان کر تلاشی لی تو اس کی جیب سے ایک بوتل شراب برآمد ہوئی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفشیش شروع کر دی شراب کے نمونے لاہور لیبارٹری میں بھیج دیئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد ارشد ولد عنایت دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی،نامعلوم شخص موٹرسائیکل، 25ہزار روپے ،موبائل فون اور سم لے کر رفوچکر
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)موضع پنڈوری کا رہائشی محمد ارشد ولد عنایت جو کہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ راستے میں کھڑے نامعلوم شخص نے اس کو روک کر اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہو گیا جبکہ جاتے ہوئے نامعلوم شخص اس کی جیب سے پچیس ہزار روپے،موبائل فون،ایک عدد سم اور قیمتی کاغذات اور موٹر سائیکل نمبری جی ٹی آر3400 لے کر فرار ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ محمد ارشد کو عزیز ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں پر وہ زیر علاج ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں وہ جو دیکھتے ہیں اس کی صحیح ترجمانی کرتے ہیں،رائو محمد رفیق
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)سینئر صحافی رائو محمد رفیق نے اپنے بیان میں گذشتہ روز کراچی میں ایکسپریس کی وین پر حملے اور تین کارکنوں کی شہادت پر گہرے دکھ رنج اور افسوس کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی انہوں نے اسے آزادی صحافت پر حملہ اور کراچی آپریشن کی ناکامی قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں وہ جو دیکھتے ہیں اس کی صحیح ترجمانی کرتے ہوئے عوام کے سامنے پیش کرتے ہیں اگر اسی طرح صحافیوں پر حملے ہوتے رہے اور صحافی شہید ہوتے رہے تو پاکستان کا امیج مزید خراب ہو گا انہوں نے سیکورٹی اداروں سے اپیل کی کہ وہ سیکورٹی کو مزید سخت اوربہتر بنائیں تاکہ آئندہ کوئی ایسا واقعہ رونما نہ ہو اور ملکی حالات بہتر ہو ں۔ انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کہا کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پریس کلب لالہ موسیٰ2014ء کے انتخابات مکمل
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)پریس کلب لالہ موسیٰ2014ء کے انتخابات مکمل،جذبہ گروپ آف پیپرز کے حاجی عبدالغفار صدر،محمد رفیق بھٹی جنرل سیکرٹری روزنامہ آپ لاہور،افتخار احمدزرگر چیئر مین (روزنامہ پاکستان)سید اظہر محمود فنانس سیکرٹری(تصویروطن گجرات)منتخب ہوگئے،اجلاس میں ڈاکٹر ذوالفقار احمد(دن)،مہر محمد الیاس القادری(فاتح)،چوہدری محمد سرور،عبدالحمید مغل،چوہدری حامد اشرفی،ڈاکٹر عبدالمنان بٹ،محبوب الٰہی بٹ،جاوید اقبال،ڈاکٹر جمال ایدن،ایم علی شیخ،ناصر محمود ناصر،مہر ظفر اقبال،نوید کھوکھر،افضال گھمن،عدنان حمید مغل،نصر اللہ مجید،ملک اسد،مہر عثمان طارق،ذوالفقار علی بھٹو،عبدالرحمن طارق سمیت دیگر ممبران نے اجلاس میں شرکت کی حاجی عبدالغفار کو صدر اور رفیق بھٹی کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com