غزہ (جیوڈیسک) شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کے تازہ ڈرون حملے میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمال میں ڈرون حملہ کیا، اسرائیل نے ڈرون کے ذریعے میزائل داغا جس کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان احمد سعد شہید ہو گیا جبکہ حملے میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے کا تعلق فلسطینی جہادی گروپ سے تھا اور اسرائیل پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔ اسرائیلی جارحیت میں زخمی ہونے والے 2 فلسطینیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اسرائیل نے گزشتہ روز بھی حملہ کر کے ایک فلسطینی کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔