نواز شریف نے طالبان سے مذاکرات کا موقع ضائع کر دیا: یوسف رضا

 Yousaf Raza

Yousaf Raza

ملتان (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے طالبان سے مزاکرات کا سنہری موقع ضائع کر دیا جس کی وجہ سے انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے موقف پارلیمنٹ میں دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی حیثیت سے ہمیشہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر ہی اقدامات کیے لیکن موجودہ حکومت پارلیمنٹ کو انڈر مائن کر رہی ہے جس کی وجہ سے ملکی مسائل مزید بڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ بنوں اور راولپنڈی قابل مذمت ہے تاہم حکومت پارلیمنٹ کے ذریعے ٹھوس حکمت عملی اختیار کرے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ امریکہ کا ڈاکٹر شکیل افریدی کی رہائی کا مطالبہ عالمی تعلقات کی نفی ہے تاہم پرویز مشرف کا بیمار ہونا فطری ہے کیونکہ اکثر ہم بھی عدالت پیش ہونے سے پہلے ہی بیمار ہو جاتے تھے۔