ملکہ برطانیہ کی جگہ اب پرنس چارلس شاہی خاندان کی نمائندگی کریں گے

Prince Charles

Prince Charles

لندن (جیوڈیسک) بڑی دیر کی مہربان آتے آتے ملکہ برطانیہ کی جگہ اب پرنس چارلس شاہی خاندان کی نمائندگی کریں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 88 سالہ ملکہ برطانیہ نے ایسے تمام امور پرنس چارلس کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے کہ جو وقت طلب ہیں اور جسمانی مستعدی کا تقاضا کر تے ہیں۔

ان میں بیرون ملک سفر اور سرمایہ کاری کے امور شامل ہیں، پرنس چارلس کو ذمہ داریاں سونپنے کے بعد ملکہ ان امور پر زیاہ توجہ دے سکیں گی جو فوری توجہ چاہتے ہیں، جن میں روزانہ کی بنیاد پر سرکاری فائلوں کا جائزہ لینے کے علاوہ غیر ملکی سفیروں کی مہمان نوازی اور برطانوی وزیر اعظم سے ملاقاتیں شامل ہیں۔

تاہم محل کے ذرائع کا کہنا کہ ملکہ کا ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، ملکہ کی اس سال کی مصروفیات گزشتہ سال کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں تاہم وہ چاہتی ہیں اب پرنس چارلس شاہی خاندان کی نمائندگی کریں، ملکہ اور پرنس چارلس کے زیر انتظام مختلف محکموں کو بھی ضم کیا جائے گا تاکہ رابطوں کو بہتر بنایا جا سکے۔