ڈاکار ریلی : چیمپئن مارک کوما اور نینی روما کی شاندار کارکردگی

Dakar Rally

Dakar Rally

بیونس آئرس (جیوڈیسک) ارجنٹائن ڈاکار ریلی کے بائیک رائیڈر چیمپئن مارک کوما اور کار ایونٹ چیمپئن نینی روما نے چلی میں شاندار جشن منایا۔

چلی میں ڈاکار ریلی کے فاتحین میں انعامات دینے کی ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں ہزاروں شائقین کی شرکت نے ایونٹ کو مزید دلچسپ بنا دیا۔

ڈاکار بائیک ریلی کے سپینش چیمپئن مارک کوما نے بائیک چلا کر اپنے مداحوں سے خوب داد سمیٹی۔

اس موقع پر چوتھی بار کے فاتح مارک کوما نے شیلڈ اٹھائی اور اپنے ساتھی رائیڈرز کے ساتھ مل کر یادگار تصاویر بھی بنوائیں پھر باری آئی ڈاکار کار ریلی کے چیمپئن نینی روما کی۔

صحرائی میدانوں میں شاندار پرفارمنسسز سے پہلی بار ٹائٹل حاصل کرنیوالے نینی روما کو اپنے درمیان پا کر سب خوشی سے جھوم اٹھے۔

انہوں نے بھی انعامی شیلڈ کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔وہ گاڑی کے اوپر بیٹھ کر شائقین کی خوش آمدید وصول کرتے رہے۔