عمران سیاستداں نہیں، دہشتگردوں کے حمایتی ہیں، عاصمہ جہانگیر

Asma Jahangir

Asma Jahangir

لاہور (جیوڈیسک) سپریم کورٹ بارکی سابق صدرعاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ اگر دہشت گردی کا مسئلہ ہم نے خود حل نہ کیا تو بین الاقوامی طاقتوں کو مداخلت کا موقع ملے گا۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان کو سیاست نہیں آتی، وہ دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں، جو لوگ بھی دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں وہ پاکستان کے دشمن ہیں، طالبان رہنما کے مرنے پر تو دھرنے دیے جاتے ہیں مگر اپنے لوگ مرتے ہیں تو دھرنے کسی کو یاد نہیں آتے۔