متھن چکرورتی راجیہ سبھا کی رکنیت کیلیے نامزد

Mithun

Mithun

ممبئ (جیوڈیسک) بھارت کی سیاسی جماعت ’’آل انڈیا ترینامول کانگریس‘‘ نے بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی کو راجیہ سبھا کے پانچ ارکان میں سے ایک نشست کے لیے نامزد کردیا ہے۔

اس بات کا اعلان مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینر جی نے ہفتہ کی رات ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا، ممتا بینرجی کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ راجیہ سبھا کے پانچ ارکان ہمارے صوبے سے منتخب ہونگے جن میں سے ایک کے لیے’’آل انڈیا ترینامول کانگریس‘‘ نے متھن چکورتی کو نامزد کیا ہے۔

اپنی نامزدگی کے بعد بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار متھن چکروتی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ’’آل انڈیا ترینامول کانگریس‘‘ کے پانچ راجیہ سبھا ارکان کی نشست کے لیے نامزد ہونے پرانھیں خوشی ہے لیکن فلمیں ہمیشہ ان کی اولین ترجیحات میں شامل رہیں گی۔