سونے کے درآمدی حجم میں 92 فیصد اضافہ ریکارڈ

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) ملک میں سونے کی امپورٹ نے زور پکڑ لیا، سونے کے درآمدی حجم میں 92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا دسمبر 2013 تک سولہ کروڑ ڈالر مالیت کا 3 ہزار 936 کلو گرام سونا درآمد کیا گیا جبکہ سال 2012 کے اسی عرصے میں 2 ہزار 42 کلو گرام سونا امپورٹ کیا گیا۔

سونے کی درآمد بڑھنے سے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا اور روپے کو کمزور ہوتا دیکھ کر حکومت دوسری بار اس کی امپورٹ پر ایک ماہ کی پابندی لگا نے پر مجبور ہوئی ۔اس سے قبل سال 2013 اگست میں بھی سونے کی امپورٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق پاکستان میں درآمد ہونے والا سونا بھارت اسمگل ہورہا تھا پڑوسی ملک نے گولڈ پر 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کررکھی ہے۔