گجرات کے تاجر اور صنعتکاروں اور اہل گجرات کے مسائل حل کریں گے: جاوید بٹ
Posted on January 21, 2014 By Majid Khan گجرات
گجرات : گجرات بار اور مرکزی انجمن تاجران مل کر گجرات کے تاجر اور صنعتکاروں اور اہل گجرات کے مسائل حل کریں گے تاجر برادری ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ہم جاوید بٹ صدر مرکزی انجمن تاجران اور ان کے تمام دوستوں کے مشکور ہیں جو ہماری کامیابی پر مبارکباد دینے کیلئے تشریف لائے چوہدری رخسار احمد صدر گجرات بار جاوید بٹ نے کہا کہ گجرات بار ایک بہت مضبوط ادارہ ہے۔
گجرات کے وکلاء پاکستان میں اپنا مقام رکھتے ہیں انہوں نے ہمیشہ حق کے ساتھ دیا اور ملک میں آئین کی حاکمیت کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے ہم صدر چوہدری رخسار احمد ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری کاشف ایڈووکیٹ، سنیئر نائب صدر ساجدہ ثمرین ایڈووکیٹ اور تمام مجلس عاملہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
گجرات میں امن و امان اور قانون کی بالا دستی کیلئے مل کر کام کریں گے گجرات بار غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے ہم سب ملکر کام کریں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com