اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے لیک ویو پارک میں پرندوں کی نادر و نایاب نسل سے سجائے گئے چڑیا گھر میں پرندوں کی اٹھکیلیاں سے شہری محظوظ ہو رہے ہیں۔
خوبصورت رنگ برنگے پرندے کس کو اچھے نہیں لگتے اور اگر سینکڑوں مور، تیتر، چکور، بطخ، طوطے اور سرخاب جیسے نایاب پرندے ایک ہی جگہ دیکھنے کو مل جائیں تو اس سے دلکش نظارہ اور کیا ہوسکتا ہے۔
اڑتے، بھاگتے اور اٹھکھیلیاں کرتے پرندے ماحول کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں، 3.8 ایکڑ رقبے پر محیط اسلام آباد لیک ویو پارک میں پرندوں کو پنجروں میں قید رکھنے کے بجائے آزاد اور قدرتی ماحول مہیا کیا گیا ہے۔
جہاں اڑتے اور چہچہاتے یہ نادرو نایاب پرندے آنکھوں کو بڑے بھلے لگتے ہیں، امریکا، ہالینڈ، برازیل، نیپال سمیت بیرونی ممالک سے لائے گئے ان نایاب پرندوں کو دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد روزانہ اس تفریحی مقام کا رخ کرتی ہے۔