کیو (جیوڈیسک) یوکرائن میں حکومت مخالف مظاہرے زور پکڑ گئے۔ دارالحکومت کیو میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جن میں سیکڑوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
یوکرائین کی حکومت کی جانب سے مظاہرین پر پولیس کے تشدد کو قانونی حیثیت دینے کے بعد حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آ گئی ہے۔
پولیس کی جانب سے آنسو گیس اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب مظاہرین پولیس پر پتھراو اور کریکر پھینک رہے ہیں۔
جھڑپوں میں سیکٹروں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔