محمد عربی کی غلامی کا طوق گلے میں ڈال لیں۔ انشاء اللہ کامیاب و کامران ہونگے
Posted on January 21, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن: محمد عربی کی غلامی کا طوق گلے میں ڈال لیں۔ انشاء اللہ کامیاب و کامران ہونگے۔ حضرت امام حسین نے اپنے نانا ۖ کے دین کو بچانے کیلئے پورا کنبہ قربان کر دیا اور دین کو ہمیشہ کیلئے زندہ و جاوید کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار علامہ مولانا محمد شفیع نے گزشتہ روز ٹی ایم اے اہلکار چوہدری محمد طفیل اور ڈاکٹر محمد رفیق کے والد مرحوم چوہدری سردار احمد کی قل خوانی کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
قرآن خوانی میں صاحبزادہ محبوب الحسن سواگ ، ملک ظہور الحسن سواگ ، چوہدری اطہر مقبول ، ضیاء الحسن گجر ایڈووکیٹ ، چوہدری یٰسین جٹ ، طارق پہاڑ ، چوہدری محمد اشرف ، چوہدری جعفر حسین ، ڈاکٹر عصمت اللہ باری اور مولانا محمد خالد سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مولانا محمد شفیع نے کہا کہ آج ہم سب کو حضرت امام حسین کے نقش قدم پر چل کر حضور کی تعلیمات کو عام کرنا ہو گا۔ انہوں نے مرحوم سردار احمد کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کروائی۔
قرآن خوانی میں زندگی کے تمام شعبہ سے تعلقات رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور چوہدری محمد طفیل اور ڈاکٹر محمد رفیق سے اظہار تعزیت کیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com