فیصل آباد (جیوڈیسک) امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ پاکستان طالبان کے خلاف آپریشن کرے یا مذاکرات ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں۔
فیصل آباد میں جی سی یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے طالبان سے مذاکرات یا آپریشن کے حوالے سے امریکا کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔
سیکیورٹی کا مسئلہ پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے اور سیکیورٹی سے متعلق تمام فیصلے بھی پاکستان کو خود کرنے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستانی عوام سے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کی تعلیم، کاروبار اور توانائی کے شعبوں میں مدد کر رہے ہیں۔