کوئٹہ: سریاب روڈ پر پولیس اور ایف سی کے آپریشن میں تین اغوا کار ہلاک

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ پولیس اور ایف سی نے اغوا کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر سریاب روڈ پر ایک مکان کو گھیرے میں لیا تو مکان کے اندر سے اندھا دھند فائرنگ کے علاوہ بم بھی پھینکے گئے جس سے زور دار دھماکے ہوئے۔

بم پھینکے جانے کے بعد ایف سی کی مزید نفری اور بکتر بند گاڑیاں طلب کر لی گئیں۔ پولیس نے علاقے کو سیل کر دیا اور سریاب روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ اس کے بعد کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا اور آخر کار قانون نافذ کرنے والے اہلکار مکان کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں تین اغوا کار ہلاک ہو گئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ مکان کے مالک کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

آپریشن میں ڈی آئی جی کیپٹن نوید نے بھی حصہ لیا۔ مکان میں دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کے شبہ میں بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی بلا لیا گیا۔