سری لنکا کے خلاف سیریز برابر کرنا اعزاز کی بات ہے، معین خان

Moin Khan

Moin Khan

کراچی (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔ ٹیم منیجر معین خان نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف رہی۔ ٹیم منیجر معین خان کے ہمراہ وکٹ کیپر سرفراز احمد، خرم منظور اور اسد شفیق دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔

جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے قومی ٹیم کے منیجر معین خان نے کہا کہ آخری میچ میں فتح یاب ہو کر سری لنکا کے خلاف سیریز برابر کرنا اعزاز کی بات ہے۔پہلی اننگز کے علاوہ ٹیم نے پورے میچ میں اچھا کھیل پیش کیا۔

امید ہے تمام کھلاڑی اپنی کارکردگی میں تسلسل کو بر قرار رکھیں گے۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آخری میچ میں سب لڑکوں نے بھر پور فائیٹ کی جس کا نتیجہ فتح کی صورت میں ملا۔ کوشش ہو گی کہ آئندہ بھی اچھا کھیل پیش کریں۔